ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو : جنوبی کینرا میں موسلا دھار برسات - درخت گرنے سے بجلی کے کھمبوں کو نقصان 

منگلورو : جنوبی کینرا میں موسلا دھار برسات - درخت گرنے سے بجلی کے کھمبوں کو نقصان 

Fri, 12 May 2023 16:53:48    S.O. News Service

منگلورو 12 / مئی (ایس او نیوز) کل شام میں جنوبی کینرا کے بیلتنگڈی ، پتور ، بنٹوال ، سولیا ، وٹلا جیسے مختلف مقامات پر بجلیوں کی کڑک اور بادلوں کی گرج کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جس کے دوران درخت اکھڑ کر گرنے سے بجلی کھمبوں کو نقصان پہنچا ۔
    
منگلورو شہر میں بھیانک انداز میں بادل گرجے اور بجلیاں کڑکنے لگیں جس کے ساتھ تقریباً آدھے گھنٹے تک زوردار برسات ہوئی ۔ شہر میں چونکہ سمارٹ سٹی کا تعمیری کام چل رہا ہے اس لئے تھوڑی سی برسات ہوتے ہی کئی علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا اور ٹریفک میں رکاوٹ پیش آئی ۔ احتیاطی طور پر شہر میں کچھ دیر کے لئے بجلی کی سپلائی بھی منقطع کی گئی تھی ۔ 
    
بیلتنگڈی میں تیز ہواوں اور بارش کے دوران بعض جگہ درخت اکھڑ کر سڑک اور بجلی کے کھمبوں پر گر گئے جس سے ٹریفک اور بجلی کی سپلائی متاثر ہوئی ۔ مقامی لوگوں کی مدد سے شاہراوں پر گرے ہوئے درختوں کا ہٹانے کے بعد ٹریفک کے لئے راستہ کھول دیا گیا ۔ محکمہ جنگلات ، میسکام اور نگر پنچایت کے افسران نے مختلف مقامات پر گرے ہوئے درختوں کو ہٹانے اور بجلی فراہمی کا سلسلہ بحال کرنے اقدامات کیے ۔ کوویٹو گرام میں ایک گھر پر درخت گرنے سے جزوی نقصان پہنچا ہے۔     
    


Share: